اگر سپریم کورٹ یکساں سول کوڈ نافذ کرے گا ، تو آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اسے قبول کرے گا : مولانا ولی رحمانی
02:43PM Sun 25 Dec, 2016
بھٹکلیس نیوز / 25 دسمبر، 16
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) بھٹکل میں آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ کے ذمہ داروں کی آمد کے موقع پرتحفظ شریعت کا ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا ، جس کے بعد ایک پریس میٹ بھی رکھی گئی۔ پریس میٹ میں آل انڈیا مسلم پر سنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا ولی رحمانی نے میڈیا کے سوالوں کا کھل کر جواب دیا ۔ مولانا نے یکساں سول کوڈ کےتعلق سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر سپریم کورٹ یکساں سول کو نافذ کرے گا ، تو پھر آل اندیا مسلم پرسنل لا بورڈ اسے قبول کرے گا۔
علاوہ ازیں انہوں نے نکاح نامہ اور تین طلاق کے سلسلہ میں بھی مختلف سوالوں کے جوابات دئے ۔ بابری مسجد کولے کر بی جے پی لیڈر سبرامینیم سوامی کے بیان پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابری مسجد کے فیصلہ کو لے کر وہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کا احترام کریں گے ، لیکن وہ سبرامنیم کے اعتراض کا جواب دینے کی کوئی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔