پرشانت کشور کی کانگریس نے تعریف کی

02:28PM Wed 22 Mar, 2017

چنڈی گڑھ، (بھٹکلیس نیوز)سیاسی حکمت کارپرشانت کشور کی کانگریس نے تعریف کی ہے اور پنجاب کے وزیر اعلی امرندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے ٹوئٹر پر لکھاکہ اس کی مکمل طور حمایت کرتا ہوں،جیسا کہ میں پہلے بھی کئی بار کہہ چکا ہوں کہ پی کے اور ان کی ٹیم اور ان کے کام نے پنجاب میں ہماری جیت میں اہم کردار ادا کیا۔اتر پردیش کانگریس کے ایک لیڈر کی طرف سے لکھنؤ میں پارٹی دفتر کے باہر پوسٹر لگانے کے بعد انہوں نے ٹوئٹ کیا ۔لیڈر نے پوسٹر لگا کر نوجوانوں کا پتہ بتانے والے کو پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی ہار پر کشور نے میڈیا میں کوئی بیان نہیں دیا۔اتر پردیش میں پارٹی محض سات سیٹوں پر سمٹ گئی۔کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجیوالا نے بھی ٹویٹ کیاکہ کانگریس پی کے اور ان کی ٹیم کی محنت اور شراکت کو اہمیت دیتی ہے اور جھوٹے ذرائع سے کئے گئے پروپیگنڈے کو مسترد کرتی ہے۔