ایس ڈی پی آئی میسور ضلع کی جانب سے ملک گیر پیمانے پر عوامی ہجومی قتل کے خلاف
03:17PM Fri 25 Aug, 2017
مزاحمت مہم کے اختتامی دن کو انسانی زنجیر کے ذریعہ اتحاد ی ثبوت کا مظاہرہ،عبدالمجید ریاستی جنرل سکریٹری کا خطاب
میسور (بھٹکلیس نیوز) بعد نماز جمعہ میسور کی مسجد اعظم اشوکہ روڈ میلاد باغ سے ایس ڈی پی آئی ریاستی جنرل سکریٹری عبدالمجید کے زیر صدارت ایس ڈی پی آٗی میسور ضلع کی جانب سے ملک گیر پیمانے پر عوامی ہجومی قتل کے خلاف مزاحمت مہم کے اختتامی دن کو انسانی زنجیر کے ذریعہ اتحاد ی ثبوت کا مظاہرہ کیا گیاتمام رضاکاراں نے انسانی زنجیر بناتے ہوئے میلاد باغ تا سینٹ فلو میناس چرچ سرکل تک ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے اتحاد کا ثبوت پیش کیا جو بعد میں میلاد باغ پہنچ کر اختتام کیا گیا اس وقت موجود دیگر شخصیات میں پٹ ننجیا ایس ڈی پی آئی اسٹیٹ وائس پر سیڈنٹ ، پروفیسر مہیش چندرا گرو،ڈی ایس ایس صدر شیونا ،امین سیٹھ میسور صدر پی ایف آئی،میڈیا انچارج تبریز سیٹھ ،فاروق الرحمن ، محمد ادریس کے ساتھ ساتھ رضاکاران ایس ڈی پی آئی کے علاوہ عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ایس ڈی پی آئی ریاستی جنرل سکریٹری عبدالمجیدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں کھلے عام غنڈہ راج دکھائی دے رہا ہے گؤ رکشا ء کے نام پر یہ لوگ گائے کے طرفدار نہیں بلکہ اپنی خود کی تانا شاہی میں مگن ہیں انہیں گؤ سے پیار دور دور تک نہیں ہے تشویشناک بات یہ ہے کہ اس مدعہ کو سامنے رکھ کر پوری پلاننگ کی مدد سے ملک میں بھیڑ کے نام پر جمع ہوکر معصوم افراد خاص طور سے مسلم سماج کو نشانہ بنا رہے ہیں اس بات سے صاف پتہ چلتا ہے کہ ان فر قہ پرستوں کو ملک کے قانون ایک مذاق کی شکل اختیار کر چکا ہے اخلاق سے لیکر جنید کا قتل ملک کے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ تمام سیکو لر عوام کو دکھ پہنچا ہے ملک کے کئی گوشوں میں اس قتل عام کے خلاف مذمت کی جارہی ہے آج جنتر منتر دلی میں ملک گیر پیمانے پر عوامی ہجومی قتل کے خلاف مزاحمت مہم کے اختتامی اجلاس منعقد ہے اسی لحاظ سے ہم نے اس انسانی زنجیر کا پروگرام منعقد کیا ایس ڈی پی آئی ہمیشہ مظلوم افراد کی آواز رہی ہے اور رہے گی اجلاس میں موجود نوجوانوں نے بلند آوازوں میں " آواز دو ہم ایک ہیں کہ نعرے بھی بلند کئے " میسور کی پولیس کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔تھوڑی دیر کے ٹرافک میں خلل رہا۔