تعلیمی ادارہ وزڈم پی یوسائنس کالج نے ’وزڈم ٹیالنٹس گروپ‘‘ تشکیل دیاہے
03:32PM Tue 2 May, 2017
اس گروپ میں داخلے کے لئے منتخب طلبہ کو مفتFreeکوچنگ دی جائے گی
بیدر۔(بھٹکلی نیو) وزڈم پی یوسائنس کالج بیدر کی جانب سے دسویں جماعت کامیاب ایسے طلبہ جو میڈیکل اور انجینئرنگ کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم مقابلہ جاتی امتحانات (NEET / JEE/K-CET)کے ذریعہ حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے مختلف قسم کی خصوصی پیشکش کے ذریعہ تعلیم حاصل کرنے کاموقع فراہم کیاجارہاہے۔ اطلاعات کے بموجب تعلیمی ادارہ وزڈم پی یوسائنس کالج نے ’وزڈم ٹیالنٹس گروپ‘‘ تشکیل دیاہے۔ اس گروپ میں داخلے کے لئے منتخب طلبہ کو مفتFreeکوچنگ دی جائے گی ۔ اور چند ایک کی کوچنگ فیس میں 50%Discountاور راحت دینے کااعلان کیاگیاہے۔ اس گروپ کی کوچنگ بنگلور، بیجاپور اور حیدرآباد کے Expert Facultyکے ذریعہ کی جاتی ہے ۔لڑکیوں کے لئے قیام وطعام (رہائش) کی سہولت ہے جبکہ لڑکوں کے لئے علیحدہ ہاسٹل کا انتظام ہے ۔دونوں کے لئے علیحدہ عمارتیں رکھی گئی ہیں۔ وزڈم ٹیالنٹس گروپ میں داخلہ بذریعہ ٹسٹ اور انٹرویو ہوتاہے۔ 4؍مئی بروجمعرات صبح 9بجے بمقام وزڈم پی یوکالج ، تعلیم صدیق شاہ بیدر میں دہم جماعت کاامتحان دے چکے طلبہ کا انٹرویو مقرر ہے۔ جناب محمدآصف الدین سکریڑی وزڈم پی یوکالج بیدر نے طلبہ ، اولیاء طلبہ ، تعلیمی اور سماجی ودیگر اداروں کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اہم موقع سے استفادہ کرتے ہوئے امسال دہم جماعت کا امتحان دے چکے طلبہ کی رہنمائی فرمائیں۔ اور ان کے بہتر مستقبل کی ضمانت بنیں ۔ دہم جماعت کے طلبہ اپنانام اور ایس ایس ایل سی ہال ٹکٹ کی فوٹو کاپی کے ساتھ 4مئی کی صبح 9بجے تک داخلہ ٹسٹ کے لئے پہنچ جائیں۔ 10بجے دن سے ٹسٹ کاآغازہوگا۔ مزید تفصیلات کے لئے سید علی سر کوآرڈی نیٹر سے 7259420051پر رابطہ کیاجاسکتاہے۔***