ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو کروڑوں کا خسارہ ۔رام لنگا ریڈی

07:00AM Mon 26 Jan, 2015

بھٹکلیس نیوز/26جنوری،15 بنگلورو(ایجنسی)ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ریاست کے چاروں ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں کو جاریہ مالیاتی سال کے اختتام تک 161.76کروڑ کا نقصان ہونے کا امکان ہے ،چاروں ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں کے افسران کے مطابق فی لیٹر ڈیزل کی قیمت  8.98روپئے کی کمی ہونے پر ہر سال ڈیزل کی خریدی میں 41.48 کروڑ کی بچت ہوگی ،انہوں نے بتایا کہ 19اکتوبر 2014سے 31مارچ 2015تک چاروں کارپوریشنوں کو ڈیزل سے 193.30کروڑ کی بچت ہو نے کا امکان ہے ،ملازمین کو گزاراالاونس کی وجہ سے افزود 129کروڑ کا خرچ برداشت کرنا پڑ رہا ہے ،ڈیزل کی قیمت میں کمی کے باوجود چاروں ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں کو دسمبر 2014تک جملہ 37.53کروڑ کا نقصان برداشت کرنا پڑا ،جنوری 2015سے مارچ 2015تک جملہ 24.231کروڑ کا نقصان ہونے کا امکان ہے ،جاریہ مالیاتی سال کے آخر تک چاروں ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں کو جملہ 161.76کروڑ کا نقصان ہونے والا ہے ، وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے باوجود چاروں ٹرانسپورٹ کارپوریشنس نقصان میں ہی چل رہے ہیں ،انہیں نفع بخش کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔ ع۔ح۔خ