اعظم خان کوان گناہوں کی مل رہی ہے سزا، سابق رکن پارلیمنٹ جیا پردہ نے کھولا راز

02:37PM Fri 18 Oct, 2019

سابق رکن پارلیمان اوربی جے پی لیڈرجیا پردہ نے کہا ہے کہ اعظم خان کو عورتوں کے آنسوؤں کی سزا مل رہی ہے کیوں کہ اللہ کی لاٹھی میں آواز نہیں ہوتی ہےجیا پردہ نے رامپور اسمبلی حلقے میں بی جے پی امیدوار کی حمایت میں کئی ریلیوں سے خطاب کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اعظم خان نے اقتدار میں رہتے ہوئے عورتوں پرظلم ڈھائے اوران کے خلاف ناشائستہ زبان کا استعمال کیا۔ اعظم نے اقتدار میں رہتے ہوئے جو کالے کرتوت کئے ہیں آج جو کچھ بھی ان کے ساتھ ہورہا ہے وہ سب اللہ کی جانب سے اسی کا بدلہ ہے۔ جیا پردہ نے کہا کہ اعظم خان آنسو بہاتے ہیں تو اخبار میں بڑی بڑی سرخیاں لگتی ہیں لیکن جب وہ دوسروں کوآنسوبہانے پرمجبور کررہے تھے اوررامپور کے غریب مزدوروں کے گھرتوڑے جارہے تھے،بوڑھی مائیں آنسو بہارہی تھیں توان کے اوپرکوئی فرق نہیں پڑتا تھا۔انہوں نے اپنی حکومت میں ایک خاتون کو بھی اعزاز سے نہیں نوازا۔سابق رکن پارلیمان نے کہا کہ میری اعظم خان سے کوئی ناراضگی نہیں ہے۔ میں ابھی بھی ان کو اپنا بھائی مانتی ہوں اور جب تک زندہ ہوں بھائی مانوں گی لیکن وہ مجھے مانیں کہ میں ان کہ بہن ہوں، اگر بہن ہوں تو بہن کی عزت کریں۔