اولااور آئی سی آئی سی آئی بینک کے درمیان معاہدہ گاہکوں کو بینک ، موبائل بینکنگ پراولا بکنگ کرنے کی سہولت
02:14PM Sat 13 Jan, 2018
بنگلور۔12؍ جنوری (سالارنیوز) اولا(OLA) ہندوستان کا سب سے زیادہ مشہور موبائلٹی پلاٹ فارم ہے جبکہ آئی سی آئی سی آئی بینک ملک کی سب سے بڑی پرائیویٹ سیکٹر بینک ہے۔ دونوں نے ایک معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔ جس کے تحت اپنے گاہکوں اور ڈرائیور پارٹنرس کے لئے خصوصی پیش کش کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اتحاد کے ذریعہ ہندوستان کے مشہور اور بھروسہ مند برانڈس درج ذیل سہولتیں فراہم کرنے ایک ساتھ اپنی متعلقہ ٹکنالوجی پلاٹ فارمس کا استعمال کریں گے۔ مذکورہ معاہدہ کے تحت آئی سی آئی سی آئی بینک کی موبائل بینکنگ پلاٹ فارمس پر اولابینکنگ کی سہولت ہوگی۔ اس بینک کے گاہک بینک کے موبائل بینکنگ اپلیکیشن آئی موبائل اور لوکیشن کا استعمال کرکے نہ صرف اولا بک کرواسکتے ہیں بلکہ کرایہ بھی اسی ایپ کے ذریعہ ادا کرسکتے ہیں۔ اس سروس کے استعمال سے اولا کے گاہکوں کو کرایہ کی برابر رقم چھٹے پیسو ں کے لئے پریشان ہوئے بغیر ادا کرسکتے ہیں۔ اسی اسکیم کے ایک حصہ کے طور پر آئی سی آئی سی آئی بینک اولا کے اشتراک سے اپنے گاہکوں کو پروموشنل پیش کش کے طور پر کوبرانڈیڈ کرڈٹ کارڈ جاری کرے گی۔ اس سرویس کا استعمال کرنے کے خواہشمند احباب مزید تفصیلات کے لئے اپنی قریبی آئی س آئی سی آئی بینک سے رابطہ کریں۔