سری نگر لوک سبھا ضمنی الیکشن کے لیے کل جماعتی میٹنگ 

12:11PM Tue 14 Mar, 2017

سری نگر، (بھٹکلیس نیوز)ضلع الیکشن افسر فاروق احمد لون نے مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی اور9 ؍اپریل کو سری نگر پارلیمانی سیٹ کے لیے ہونے والے ضمنی انتخاب سے منسلک رہنما خطوط سے ان کو واقف کرایا ۔ایک سرکاری ترجمان نے آج یہاں کہا کہ کل ہوئی میٹنگ کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ، سیاسی جماعتوں کی تشہیر کی جانچ ، میڈیا، اخراجات نگرانی اور عوامی جلسوں کے انعقاد کی اجازت سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔لون نے آسان ، آزادانہ اور منصفانہ الیکشن کو یقینی بنانے کے لیے سیاسی پارٹیوں سے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے سیاسی جماعتوں سے کسی بھی طرح کے ذاتی اشتعال انگیز تبصرے سے گریز کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے امیدواروں سے انتخابات کے اخراجات کے لیے الگ بینک اکاؤنٹ کھولنے کے لیے کہا اور الیکشن کمیشن کی گائڈ لائنس پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا۔