میسور میں وزیر علی ٰ سدرامیا کے ہاتھوں " ٹرن ٹرن " نامی بائیسکل کی سہولت کا افتتاح 

05:09PM Mon 5 Jun, 2017

میسور (بھٹکلی نیوز)میسور میں وزیر علی ٰ شری سدرامیا نے ہندوستان کی اولین اور انوکھی سہولت " ٹرن ٹرن " نامی بائیسکل کی سہولت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر اعلی ٰ شری سدرامیا ، ریاستی وزیر برائے شہری ترقیات و حج جناب الحاج آر روشن بیگ اور میسور ضلع کے انچارج وزیر ڈاکٹر ہچ سی مہادیواپا ، حلقہ چامراج نگر کے رکن پارلیمان آر دھروانارائن، میسور کے مئیر شری یم جے روی کمار نے سیکلوں کو چلاکر اس نوکھی سہولت کا افتتاح کیا۔افتتاحی جلسہ اور وزیر اعلی ٰ شری سدرامیا کی موجودگی کی وجہ سے میسور کے ہارڈنگ سرکل کو بند کردیا گیا تھا اس لئے ایک گھنٹے کے لئے ٹڑافک میں خلل پڑا۔" ٹرن ٹرن "نامی بائیسکل کی سہولت کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی ٰ شری سدرامیا نے کہا کہ سیکل کو زیادہ سے استعمال کرنے اور آلودگی کو شہر میسور کو محفوظ کرنے سیکل کے تعلق سے عوام میں بیداری لانے کے لئے ہندوستان میں پہلی مرتبہ اس سہولت کا افتتاح کیا گیا ہے۔ اور ہمیں فخر ہے کہ ہم اس سہولت کو پہلی مرتبہ ہندوستان میں جاری کررہے ہین اور شہر میسور دنیا کے ان 600 میں شامل ہو گیا جس میں اس طرح بائیسکل کی سہولت عوا م کے لئے جاری کی گئی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلی ٰ سدرامیا نے سرکاری افسران کو ہدایت کی کہ بزرگ حضرات کی سہولت کے لئے اور بزرگ حضرات استعمال کرنے والے زیادہ سے زیادہ سیکلوں کو فراہم کیا جائے۔ لیکن فی الحال جو بائیسکل استمعال کے لئے مہیا کی گئی ہیں وہ صڑف 30 سال سے کم عمر کے نوجواوں کے لئے ہے اس لئے اسسہولت کے کئے سینئر سٹیزنس کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔ وزیر اعلی ٰ نے ان دنون کی یاد کو تازہ کیا جب وہ میسور سے اپنی آبائی گاؤں جانے کے لئے بائیسکل کا استعمال کیا کرتے تھے۔ حال ہی میں میں نے بیلجئیم میں جب میرے فرزند راکیش کو علاج کیا ہاسپٹل میں داخل کیا گیا تھا دیکھا کی وہاں زیادہ سے زیادہ بائیسکل کا استعمال کیا جارہا ہے۔میسور میں فی الحال 450 سیکلوں کو عوم کی سہولت کے لئے رکھا گیا ہے اور چند منتخب جگہوں کو ڈاکنگ سسٹم کے طور پر تعمیر کیا گیا ہے۔ ان سیکلوں کے استعمال کرنے والوں کو 350-00 روپئے ادا کرکے ایک اسمارٹ کارڈ حاصل کرنا ہوگا۔ اور ہار ماہ 50-00 روپئے ادا کرنا ہوگا۔ افتتاحی پیش کش کے طور پر پہلے گھنٹے کا کرایہ مفت ہوگا اور بعد میں استعمال کی جانے والی سیکل کے لئے کرایہ ادا کرنا پڑیگا۔ ورلڈ بینک اس اسکیم کو اسپانسر کیا ہے اور میسور سٹی کارپریشن کی زیر نگرانی یہ سہولت کام کریگی جس کے لئے کل 20 کروڑ روپئے لگائے گئے ہیں۔