ضلع کولار وقف بورڈ کے نومنتخب نائب چیر مین جناب محمد یوسف قریشی نے چارج لیا۔
03:54PM Tue 18 Apr, 2017
17 کولار((بھٹکلیس نیوز)مورخہ 17 اپریل بروز پیر 2017 ء جناب محمد یوسف قریشی یوتھ کانگریس لیڈر وقف کے اڈوائزری کمیٹی کے نائب چیرمین کے عہدہ کا چارج لیا گیا۔ اوس موقع پر سابق وقف بورڈ چیرمین صابر پاشاہ صاحب اور سابق وقف بورڈ چیرمن عبدالقیوم صاحب اور مسجد بلال سابق لکریٹری سجاد علی صاحب اور مسجد حضرت بلال اہل سنت الجماعت ،شہنشاہ نگر ،کولار کے پیش امام حضرت علامہ و مفتی عزرائیل احمد مصباحی صاحب اور شاہی مسجد کے سکریٹری جناب تاثر صاحب اور مسجد حضرت قطب غوریؒ کے پیش امام حافظ و قاری حشمت علی مداری صاحب،ڈی نیاز پاشاہ، سید الطاف ،سید اسلم ، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کونسل کے کولار ضلع کے صدر منصور علی جو کہ قطب پرنٹرس کے مہتمم بھی ہیں وہ اور موجود ہ وقف بورڈ افسران ،تمام اسٹاف وقف بورڈ اوردیگر نوجوانان کولار بھی موجود رہے۔