مسلم خواتین کے حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا جائے گا: سپریم کورٹ

12:45PM Wed 29 Jun, 2016

 نئی دہلی، 29 جون (یو این آئی) طلاق ثلاثہ کے مسئلے پر مسلم پرسنل لاء میں تبدیلی کے مطالبے کی مسلم تنظيموں کی طرف سے مخالفت کیے جانے کے درمیان سپریم کورٹ نے آج کہا کہ وہ اس پر غور کرے گا کہ کیا واقعی مسلم خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے اور کس حد تک اس میں مداخلت کی جا سکتی ہے۔

چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی صدارت والے بنچ نے کہاکہ "ہم تمام فریقوں کو سنیں گے اور اگر یہ ثابت ہوتا ہے کہ مسلم خواتین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، تو ہم اس پر غور کریں گے کہ آخر کس حد تک مسلم پرسنل لاء میں مداخلت کی جا سکتا ہے"۔ عدالت نے کہا کہ آئین کے بنیادی عناصر اور سابقہ فیصلوں کے تناظر میں طلاق ثلاثہ کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیا جائے گا۔