ویلفئیر پارٹی آف انڈیا کی طرف سے ایک ہفتہ کی دستور بچاؤ۔شہریت بچاؤ مہم
03:44PM Fri 24 Jan, 2020
بھٹکل: 24 جنوری،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ویلفئیر پارٹی آف انڈیا(ڈبلیو پی آئی) کی طرف سے ملک گیر سطح پرایک ہفتہ کے لیے’ دستور بچاؤ۔شہریت بچاؤ‘ مہم شروع کر دی ہے یہ مہم 23 جنوری سے 30جنوری تک چلے گی جس میں مختلف کارروائیاں انجام دی جائیں گی۔ اس کی اطلاع ڈبلیو پی آئی اترکنڑا ضلعی صدر ڈاکٹر نسیم خان نے دی وہ یہاں اخباری نمائندوں کو اس کی تفصیلات بتا رہے تھے۔
انہوں نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران فولڈروں کی تقسیم ، پوسٹرس کو چسپاں کرنا، گھر گھر ملاقات، کینڈل مارچ کا انعقاد کیا جائے اور اس مہم کے اختتام پر 31جنوری کو نوائط کالونی میں عوامی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے عوام کو کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی درخواست کی ۔
اخباری کانفرنس میں ویلفئیر پارٹی آف انڈیا کے ضلع سکریٹری آصف، ریاستی کمیٹی کے ممبر محمد یونس رکن الدین ، ابوالاعلیٰ برماور، عبدالمجید کولا وغیرہ موجود تھے۔