بھٹکلی فیملی کی کار ناگور میں سڑک حادثہ کا شکار ؛تین افراد زخمی

06:27PM Thu 29 Aug, 2013

بھٹکلیس نیوز29 اگست 13 بھٹکل/(نامہ نگار) منگلور سے بھٹکل آرہی ٹویرا کار بیندور قومی شاہراہ ناگور پر ایک سڑک حادثہ کا شکار ہو گئی جس کہ نتیجہ میں تین افراد زخمی ہو گئے ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ مغرب تقریباً سات بجے پیش آیا۔بتایا جا رہا ہے کہ ٹویرا کار ڈرائیور عبدالستار سامنے سمت سے آرہی موٹر بائک کو بچانے کی غرض سے کار سائڈ میں لے رہا تھا کہ وہاں ٹھری ہوئی بس سے ٹکرا گیا جس کہ نتیجہ میں کار پرسوار تین افراد زخمی ہو گئے۔یہ کار منگلور سے بھٹکل کی طرف آرہی تھی جس میں بھٹکل کے جملہ نو افراد سوار تھے۔زخمیوں کی شناخت عبدالباقی کھروری،احمد سابؤ صدیق اور ایک بزرگ خاتون خدیجہ کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔حادثہ کے فوری بعد زخمیوں کو کنداپور چنمائی اسپتال روانہ کیا گیا ۔اس سلسلہ میں بیندور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔