لاپروائی کے الزام میں انجینئرز سمیت لائن مین معطل
09:21AM Fri 30 Aug, 2013
بھٹکلیس نیوز/30اگست، 13
بنگلور: الیکٹرک ٹرانسرفارمر کی مرمت کے دوران لاپروائی کی وجہ سے ایک لائن مین شدید زخمی ہوگیا۔بتایا جا رہا ہے کہ الیکٹرک ٹرانسفارمر کی مرمت کے دوران بجلی منقطع نہیں کی گئی تھی جس کے نتیجہ میں لائن مین مادے گوڑا شدید زخمی ہوگیا۔اس سلسلہ میں ہیسکام کے کنگیری ڈویژن کی حدود کے انجنانگر سب ڈیویژن کے دو انجینئرز سمیت ایک لائن مین کو لاپروائی کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے۔زخمی لائن مین مادے گوڑا مقامی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق وہ ابھی خطرہ سے باہر ہے۔