’سر سید ‘ کے موضوع پر ایک ناٹک پیش کی گئی
01:14PM Sun 2 Apr, 2017
علی گڑھ (بھٹکلیس نیوز)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں چل رہی سر سید احمد خاں کی دو صد سالہ تقریبات کے تحت ڈرامہ کلب کے زیرِ اہتمام ’سر سید ‘ کے موضوع پر ایک ناٹک کی پیش کش کی گئی جس میں روزانہ تقریباً 2000ناظرین نے شرکت کی۔اے ایم یو کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ (ویٹرن) نے کہا کہ اس قسم کا ناٹک انہوں نے اپنی زندگی میں پہلے کبھی نہیں دیکھا ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ناٹک 1857کی پہلی جنگِ آزادی کی تصویر کشی کرتا ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ سر سید کا سوچنا تھا کہ اگر ہمیں انگریزوں پر فتح حاصل کرنی ہے تو ہمیں انہیں سے سیکھنا ہوگا۔ ناٹک کی شروعات مرزا غالب کی حویلی سے ہوتی ہے جہاں مختلف موضوعات کے ماہر سر سید احمد خاں اپنی کچھ کتابوں کے سلسلے میںآتے ہیں جہاں غالب انہیں ملک کے برے حالات ، مسلمانوں کی نا خواندگی اور پسماندگی سے روبرو کراتے ہیں اور بڑے اقدام کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔ سر سید وہیں سے ملک ، سماج و مسلمانوں کے حالات میں سدھار لانے کا ارادہ کر لیتے ہیں ۔ وہ اپنی دور اندیشی سے علی گڑھ میں سائنس اور انگریزی کی اعلیٰ تعلیم کے لئے کالج کا قیام کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں ۔ اس مہم کے لئے سر سید اپنا گھر اورمنصف کی ملازمت چھوڑ کر کالج کے تعمیری کام میں لگ جاتے ہیں۔ فیصل جمیل نے سر سید کا اہم کردار نبھا کر ناظرین کو مسحور کر دیا۔ مرزا غالب کا کردار جعفر حسنین نے، رضیہ خان نے سر سید کی اہلیہ ، عمران ہاشمی نے سر سید کے بیٹے ، سفیان نے سر سید کے بھائی اور گلفشاں نے ان کی بہن کا کردار اداکیا۔ تہذیب ۔ گلزار خان، معزّم ۔ شبلی نعمانی، مہاراجا ایشوری پرساد ، شاکر۔ کپتان و راجا دیو نارائین ، نتن۔ راجا جے کشن داس، شہباز۔ نواب امادت ، عامر خان۔ مسٹر میّورے، پردیپ۔ رامو، ندھی۔ رئیسن ،شبھونیت۔ منصور، دشانک ۔ خواجہ سرا، ذیشان۔شیفتا، سائیمہ و احمد نبی۔ شاگرد، شاہزیب۔موحسن الملک، شیام دھوپیا و عامر اظہر ولبائی، فرقان۔فخیر، فیصل نظامی ۔ انگلش آفیسر، پریا ۔نگار، اصد۔ بادشاہ، حبیبہ ۔ نانی، سباہ نے مہندی والی کا شاندار کردار نبھایا۔ ناٹک میں شاندار سیٹ کو ممبئی سے آئے سیٹ ڈیزائینر سرفراز خان اور اسسٹنٹ آشیش کمار و پشپیندر سنگھ نے ڈیزائین کیا۔ کاسٹیوم انچارج معظم احمد اور رضیاخان، کاسٹیوم ڈیزائینر کائینات اور صدف ، پروپرٹی انچارج سمیر اور نتن رہے۔ میوزک کمپوزر معراج نشاط، ایس ایم چشتی اور ان کی ٹیم نے قوالی اور موسیقی پیش کی۔ سیٹ مینجمنٹ میں افضل اور فرقان تھے۔ پروڈکشن کنٹرولر طلحہ ٹھاکر ار پروڈکشن انچارج طلحہ عبّاسی تھے۔ یہ ناٹک پروفیسر ایف ایس شیرانی نے لکھا تھا جس کی ہدایت انکت ملک نے انجام دی جس میں فہد نقوی ان کے اسسٹنٹ ڈائیریکٹر۔