الامین کالج کولار میں کارپوریٹ ٹریننگ اور نوکریوں کے لئے طلبا کا انتخاب

02:08PM Sun 9 Apr, 2017

کولار 3 اپریل(بھٹکلیس نیوز ) الامین ڈاکٹر ممتاز احمد خان ڈگری کالج، کولار میں کیمپس سلکشن انٹرویو ہوا۔ جس میں فینل ایر بی کام کے شامل 50 فی صد طلباء منتخب ہوئے۔ یہ کولار ،ملباگل اور چک بالاپور ضلع میں ماہانہ 12 ہزار تخواہ پر وشالا سمرھدی کوآپریٹیو سوسائٹی ،لمیٹیڈ میں خدمات انجام دے سکتے ہیں۔ اعجاز الدین عرف امانت کیالنور نے گذشتہ ایک ماہ سے یہاں طلباء کو کارپوریٹ ٹریننگ دیا۔جو کہ آئی سی آئی سی بینک میں مینیجر ہیں۔ آپ نے گذشتہ سال 2010 میں بھی الامین کالج کولار میں ایک ’’جاب میلا‘‘ کیا تھا۔ جس میں 16 بڑی کمپنیوں نے حصہ لیا تھا۔ یہاں سے ضرورت مندد طلبا کو انفوسس اور وپرو اور کئی کمپنیوں میں نوکریوں کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔ اس مرتبہ بھی اعجاز الدین کیالنور ی کی کاوشوں سے بہت سارے ضرورت مندوں کو نوکریوں کے حصول میں آسانی ہوئی۔ الامین تعلیمی ادارے کولار کے پرنسپال اور منتظمہ نے آپ کی کاوشوں ، قومی و ملی خدمت کو سراہا اور آپ کا شکریہ ادا کیا۔