جاپان میں موٹرسائیکل چلانے والا روبوٹ تیار
01:31PM Fri 30 Oct, 2015
ٹوکیو: جاپانی کمپنی نے برسوں کی محنت کے بعد ایک ایسا انسان نما روبوٹ تیار کیا ہے جو کسی مدد کے بغیر موٹرسائیکل چلاسکتا ہے۔
جاپانی کمپنی کے تیار کردہ روبوٹ موٹرسائیکل کو 200 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بھی دوڑا سکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس میں حفاظت اور حادثات سے بچاؤکے لیے مزید کوششیں کی جائیں گی جس سے ٹیکنالوجی اور بزنس کی راہیں ہموار ہوں گی۔
کمنپی کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹ مکمل طور پر خودمختار اور جدید روبوٹکس ٹیکنالوجی کا ایک شاہکار ہے جو کسی انسانی مداخلت کے بغیر سفرکرتا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس کےلیے موٹرسائیکل میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے تاہم موٹرسائیکل بہت پیچیدہ انداز میں سفر کرتی ہے اور تیز رفتاری پر گاڑی کو درست ترین انداز میں قابو میں رکھنے کے لیے اس کے سافٹ ویئر میں بہت سی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
پہلے اس ایجاد کو ٹوکیو موٹرشو میں پیش کیا گیا تھا جب کہ روبوٹ نے آزمائشی طور پر موٹرسائیکل کو سیدھی لائن میں دوڑا تاہم اگلے چند ماہ میں اسے موٹر بائیک ریسنگ ٹریک پر آزمایا جائے گا۔