ووٹر لسٹ میں اپنا نام داخل کرنے کے لیے ایک اور موقع؛ نوجوان موقع سے فائدہ اٹھائیں
03:59PM Sat 4 Jan, 2020
بھٹکل: 4 جنوری،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) یکم جنوری 2020 کو 18/سال مکمل کرنے والے نوجوانوں کے لیے اس ماہ کی 6-7 اور 8/تاریخ کو نام رجسٹر کروانے کاایک موقع فراہم کیا جارہا ہے۔
تحصلدار کی جانب سے جاری کردہ اخباری بیان کے مطابق جن کی عمر 18/سال کو پہنچ چکی ہو وہ انٹرنیٹ یا پھر اپنے پولنگ بوتھ میں جاکر اپنا نام رجسٹر کرائیں۔