خلائی ٹیکنالوجی میں ہندوستان کی تاریخی اڑان : مريخ کے رخ پر پہلا ہندوستاني راکٹ داغا گيا

02:32AM Wed 6 Nov, 2013

بھٹکلیس نیوز ؍05 نومبر،2013 نئی دہلی ؍ ( يو اين آئي)ہندستان نے آج مريخ کے رخ پر اپنا پہلا راکٹ داغاجس کے ساتھ ہی وہ سرخ سیارے پر خلائی مشن بھیجنے والا پہلا ایشیائی اور دنیا کا چوتھا ملک بن گیا ۔ہندستانی روبوٹک جہاز آج سے شروع اپنے دس ماہ کے سفرکے دوران 24 کروڑ 92 لاکھ کلو میٹر سے زائد کا فاصلہ طے کرے گا۔ يہ خلائی راکٹ جو 1.35 ٹن وزنی ہے معیاری ہندستاني وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر 38 منٹ ملک کے مشرقی ساحل پر واقع شری ہری کوٹا سے داغا گيا۔