محکمۂ اطلاعات میں یوم خواتین

03:52PM Fri 10 Mar, 2017

بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز)محکمۂ اطلاعات ورابطۂ عامہ کے صدر دفتر میں آج بین الاقوامی یوم خواتین کے پیش نظر منعقدہ اجلاس میں محکمہ کے ڈائرکٹر این آر وشوکمار نے خواتین کا احترام کرنے کا حلف دلایا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایاکہ اگر کسی محکمہ میں سب سے زیادہ خواتین ہیں تو محکمۂ اطلاعات ورابطۂ عامہ میں ہیں۔ یہاں پر ان کا احترام کیا جاتاہے۔ ڈپٹی ڈائرکٹر اے آر پرکاش نے بتایاکہ ہر شعبہ میں خواتین کا احترام ضروری ہے۔ڈپٹی ڈائرکٹر ایچ بی دنیش نے بتایاکہ موجودہ دور میں خواتین بھی مردوں کے شانہ بہ شانہ خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اس موقع پر محکمہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔