اروند کجریوال نے نوٹ بندی کو بتایا بڑا گھوٹالہ، بی جے پی کوچیلنج ،کہا،اپنی جائیدادکااعلان کرو

03:33PM Mon 21 Nov, 2016

نئی دہلی، (ایف اویس) سیاسی چندے میں شفافیت کی وکالت کرتے ہوئے دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے بی جے پی کو اپنی جائیداد کی تفصیلات کا اعلان کرنے کا چیلنج دیا اور الزام لگایا کہ نوٹ بندی کو فوری طورپرواپس لیا جانا چاہئے، کیونکہ یہ ایک بڑاگھوٹالہ ہے۔انہوں نے ان الزامات کو بھی بھاڑ میں جاؤ قرار دیا جس میں کہا گیا تھا کہ آپ نوٹ بندی کی اس وجہ سے مخالفت کر رہی ہے کیونکہ اس سے پنجاب میں پارٹی کے امکان کو جھٹکالگ سکتا ہے۔کجریوال نے کہا کہ مودی جی یہ انکشاف کیوں نہیں کرتے ہیں کہ 2014کے انتخابات میں دولت کس نے دی تھی؟ تمام پارٹیوں کو ایسا کرنا چاہئے چاہے وہ ایس پی ہو یا بی ایس پی۔امت شاہ نے سی بی آئی، ای ڈی، محکمہ انکم ٹیکس سمیت تمام ایجنسیوں کو میرے خلاف استعمال کیا لیکن انہیں کچھ بھی نہیں ملا، نہیں تو وہ اب تک ہمیں جیل بھیج چکے ہوتے ۔