وادی میں آگ کے مختلف واردات رونما
01:42PM Tue 31 Jan, 2017
مختلف ڈھانچوں کو نقصان
سرینگر۔۔(بھٹکلیس نیوز)وادی میں آگ کی مختلف وارداتوں میں مختلف شاپنگ کمپلکس اور دوکان کو نقصان پہنچا۔یو این این کے مطابق آگ کی واردات میں سرینگرگونی خان گلی کے چنار کمپلکس میں آگ نمودارہوئی جس کے نتیجے میں مذکورہ عمارت کے چھوتی منزل میں دوکانوں و گوداموں کو مکمل نقصان جبکہ کمپلکس کے دیگر تین منزلوں کو جزوی نقصان پہنچا ۔ اس حادثے میں کوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا مقامی پولیس اور فائیراینڈ ایمرجنسی سروس کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پایا۔ آگ کی ایک واردات میں اونتی پورہ میں عبدلرشید صوفی ولد غلام قادر صوفی کے بیکری دوکان میں آگ نمودارہوئی جس سے دوکان کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس اور فائیر اینڈ ایمرجنسی محکمے کے اہلکاروں نے آگ پر قابوپایا۔البتہ آگ لگنے کی وجہ پتہ کی جارہی ہے۔