یوگانڈا میں ہندوستانی اسمبلی اسپیکروں اور ایم پی کی اہم نشست؛ کرناٹک سنگھا کی جانب سے اسپکیر کاگیری کا پرتپاک استقبال
04:03PM Sun 29 Sep, 2019
یوگانڈا: 29 ستمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے 22/اسپیکر اور ایم پی گزشتہ روز ایک اہم نشست کے لیے یوگانڈا پہنچے تھے جہاں موجود "کرناٹک سنگھا کپالا،یوگانڈا" کی جانب سے کرناٹک کے اسپیکر مسٹر وشویشوریا ہیگڈے کاگیری اور راجیہ سبھا ممبر ڈاکٹر ایل ہنومنتیا کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
یوگانڈا میں کرناٹک کے باشندوں پر مشتمل "کرناٹک سنگھا" میں قریب 80/خاندان کے افراد شامل ہیں۔
اس تنظیم کی جانب سے کرناٹک میں حالیہ سیلاب کی وجہ سے متاثرہ افراد کے لیے ریلیف فنڈ بھی دیا گیا۔ اس موقع پر دونوں افراد نے تنظیم کی سرگرمیوں کی سراہنا کی اور ملک سے دور رہ کر ملک کی تہذیب و ثقافت کو زندہ رکھنے کے لیے مبارکباد دی۔
ایسوسی ایشن کی جانب سے ان دونوں کی شال پوشی کی گئی اور دونوں کو میمنٹو پیش کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس ایسوسی ایشن کے صدر لچھیا نائک کا تعلق بھٹکل سے ہے۔ اس موقع پر لچھیا نائک کے علاوہ شالنی راؤ، سوپنا وجئے، ریکھا شری کانت، کرتن، ارون، انل گوڈا اور دیگر موجود تھے۔