فائنانشیل ایکسپریس کی خبر کے مطابق ایسی کئی شکایتیں آجانے کے بعد جبل پور کے سینئر ڈویزنل کامرشیل مینیجر بسنت کمار شرما کو شک ہوا تھا۔ جانچ کرنے پر معلوم لگا کہ کہ ایک شخص ہے جس نے کئی مرتبہ کھانے میں چھپکلی نکلنے کی شکایت کی تھی۔
ریلوے افسران نے جب اس شخص کو پکڑا تو پتہ چلا کہ سریندر پال نام کا یہ شخص 70 سال سے زیادہ کی عمر کا ایک بزرگ ہے اور یہ کچھ وقت سے یہ ٹرکس اپنا رہا تھا۔ وہ مفت میں کھاناکھانے کیلئے اپنے ہی کھانے میں چھپکلی ڈال دیتا تھا۔
اس شخص نے سموسے میں چھپکلی نکلنے کی بھی کی تھی شکایت
اس شخص نے ایک مرتبہ اپنے سموسے میں چھپکلی نکلنے کی شکایت کی تھی۔ پھر اس نے بریانی میں چھپکلی نکلنے کی بات کہی۔ اس سے ڈی سی ایم بسنت کمار شرما کو شک ہوا اور انہوں نے ریلوے ڈویژن کو اس شخص کی تصویر بھیج کر الرٹ کیا۔