شہلا رشید نے انتخابی سیاست کو کہا الوداع، بطور سماجی کارکن رہیں گی متحرک

03:33PM Wed 9 Oct, 2019

 جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی سابق طالبہ، جموں اینڈ کشمیر پیپلز موومنٹ کی لیڈر اور سماجی کارکن شہلا رشید نے سات مہینے میں ہی انتخابی سیاست سے توبہ کر لی ہے۔ اصل دھارے کی سیاست چھوڑنے کے بعد انھوں نے کہا کہ وہ کشمیریوں پر ظلم مزید برداشت نہیں کر سکتی ہیں۔ رشید نے اس قدم کے پیچھے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخاب کے اعلان کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’مرکزی حکومت ان انتخابات کے ذریعہ دنیا کو یہ دکھانا چاہتی ہے کہ کشمیر میں سب کچھ معمول پر ہے اور میں اپنے لوگوں پر ظلم برداشت نہیں کر سکتی۔‘‘