آئی اے یو ایچ ایس کے آٹھویں جماعت کے طلبہ میں تقسیم کی گئیں سائیکلیں

04:28PM Sat 21 Sep, 2019

بھٹکل: 21 ستمبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اسلامیہ اینگلور اردو ہائی اسکول بھٹکل میں آج حکومت کی جانب سے مفت دی گئیں سائیکلوں کی تقسیم صدر انجمن جناب عبدالرحیم جوکاکو صاحب کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ اس موقع پر انہوں نے مختصر طور پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ان چیزوں کی حفاظت کرنے کی تلقین کی۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے طلبہ کو پڑھائی میں دلچسپی لینے کی بھی ترغیب دی۔ اس موقع پر جنرل سکریٹری جناب اسماعیل صدیق صاحب، ایڈیشنل جنرل سکریٹری جناب اسحاق شابندری صاحب، جناب عبدالسمیع کولا صاحب، صدر مدرس جناب شبیر دفعدار صاحب وغیرہ موجود تھے۔