سعودی شاہ سلمان نے وزیر مملکت سعد الجبری کوعہدے سے ہٹادیا
04:28PM Sat 12 Sep, 2015
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ایک خصوصی شاہی فرمان کے ذریعے کابینہ میں شامل وزیر مملکت ڈاکٹر سعد الجبری کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہی فرمان نمبر 90 مجریہ 27/8/1412 کے تحت مطلع کیا جاتا ہے کہ کابینہ کے رکن ڈاکٹر سعد بن خالد بن سعداللہ الجبری کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ وزیرمملکت کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کی ایک ایک نقل دوسرے متعلقہ محکمہ جات کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔ تاہم فیصلے میں ڈاکٹر سعد کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔