گنگولی میں گھر کے باہر پارک کی ہوئی بائک نذر آتش

12:31PM Mon 8 Jan, 2018

بھٹکلیس نیوز / 08 جنوری،2018 گنگولی / (بھٹکلیس نیوز بیورو) کنداپور تعلقہ کے گنگولی میں کل رات گھر کے باہر رکھی ہوئی ایک بائک کو شر پسندوں نے نذر آتش کردیا ہے جس سے کچھ دیر کے لئے مقامی عوام تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق گنگولی کے عبدالمجید کی بائک اتوار اور پیر کی درمیانی شب میں ان کے گھر کے باہر پارک کی ہوئی تھی کہ آدھی رات چند شر پسندوں نے ان کی بائک کو آگ میں جھونک دیا۔ اس اطلاع کے فوری بعد پولس موقع واردات پر پہنچی اور ضروری چیزوں کو اپنے قبضہ میں لیتے ہوئے عوام کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر موجود مسلم لیڈروں نے پولس کو اس تعلق سے فوری کارروائی کرنے اور شرپسندوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے لئے دباؤ بنایا۔