عزیز بلگامی کا مجموعہ غزلیات’’ دل کے دامن پر‘‘کی رسم اجراء
04:19PM Sat 25 Apr, 2015
بھٹکلیس نیوز/25اپریل،15
بنگلورو(نامہ نگار)معروف شاع عزیز بلگانی کا تیسرا مجموعہ ’’دل کے دامن پر‘‘ کی رسمِ اجراء ایک سادہ سی تقریب فارسٹ کیمپ کانفرنس ہال لاڈ جس اینڈ رسوٹس بنر گھٹا بنگلورمیں منعقد ہوئی ۔’’حرفُ و صوت‘‘(1992)اور ’’سکون کے لمحوں کی تازگی ‘‘(2003)کے بعد موصوف کی یہ تیسری شعری تصنیف ہے جو منظرِ عام پر آئی ہے۔دورِاُتادہ جزائر انڈومان اور نکوبار کی معروف سماجی کارکن ساجدہ زبیر نے ’’خواتین سماجی تحریک برائے بیداری و تربیت ‘جزائر انڈمان‘‘ کی رکن ہیں عزیز بلگامی کے نئے مجموعہ غزلیات کا اجراء فرمایا۔جلسہ کی صدارت سنیل پنواری ڈپٹی کانزرویٹر‘فارسٹس بنر گھٹا نیشنل پارک بنگلور نے فرمائی۔اجراء کے بعد ساجدہ زبیر نے اپنے خطاب میں عزیز بلگامی کو مبارکباد دی اور کہا کہ اجراء کا یہ غیر روایتی ہونے کے باوجود اپنے آپ میں نہایت دلچسپ اور قابلِ تقلید ہے۔ شائد اس نوع کے ادبی واقعات کم ہی رونما ہوتے ہیں کہ ایک بیٹی کو اپنے والد کی کتاب کے اجراء کی سعادت نصیب ہوجائے۔ یہ بیٹیوں کی عزت افزائی کی نادر مثال ہے۔انھوں نے ڈاکٹر سنیل پنواری کی بھی ستائش فرمائی اور اُن کی اُردو نوازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ موصوف نے اس پروگرام میں نہ صرف شرکت کی بلکہ اپنے محکمہ کے رفقاء کو لے کر اجراء کیلئے خوشگثار ماحول بھی بنایا‘جو ان کی اُردو شاعری سے اور عزیز بلگامی سے ان کی بہ پماہ محبت کی دلیل ہے۔ مسٹرسنیل پنواری نے اپنے اِظہارِ حیال میں حیرت و مسرت کے جذبات کے ساتھ عزیز بلگامی کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ بہ اپنی بے پناہ شہرت کے باوجود ایک غیر معروف مقام پر اور خود اپنی بیٹی کے ہتھوں اجراء کا فیصلہ کیا۔ اگرچہ وہ چاہتے تو اپنی عالمی پہچان کے تحت اجراء کے پروگرام کی کسی بھی بڑی شخصیت کے ہاتھوں اور کسی بھی بڑے شہر پر بڑے ہی تزک احتشام کے ساتھ تقریبِ اجراء کا انعقاد کرسکتے تھے۔ انھوں نے اپنے محکمہ جنگلات کے جملہ اسٹاف کی جانب سے اس قدر افزائی کیلئے عزیز بلگامی اور ان کے اہلِ خانہ کا شکریہ ادا کیا۔ عزیز بلگامی نے اس موقع پر تمام متعلقین کا شکریہ ادا کیا ‘جنھوں نے کتاب کو معرض وجود میں لانے اور اس کے اجراء کیلئے یہ محفل سجانے میں اُن کے ساتھ تعاون کیا۔ بعد ازیں عزیز بلگامی نے اپنی غزل سنائی اور سامعین سے داد وصول کی۔ سنیل پنوار سنیل نے جو ایک بہت ہی عمدہ شاعر بھی ہیں اپنی غزل پیش کرکے سب کا دل موہ لیا۔پی کے ریحان انڈمان نے تلاوتِ کلام پاک اور ترجمہ پیش کیا ۔محمد یونس عزیز نے جلسہ کی نظامت فرمائی اور محمدزکریا عزیز نے پروگرام کے یادگار لمحات کو اپنے کیمرے میں بند کرلیا۔ علالت کے باوجود عزیز بلگامی کی اہلیہ نورجہاں بیگم جلسہ کو اپنی شرکت سے نوازا ۔محمد یونس کے شکریہ اور دعا پر نشست اختتام پذیر ہوئی ۔