انکولہ میں لاری اور بائک کی بھیانک ٹکر: بائک ڈرائیور کی موقع پر ہی ہوئی موت

03:48PM Tue 26 May, 2020

انکولہ: 26 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انکولہ قومی شاہراہ پر شام کے وقت مچھلی لاری اور بائک کے درمیان ہوئی ٹکر میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوا ہے جبکہ بائک کے پیچھے بیٹھا شخص زخمی ہوا ہے۔ مرنے والے کی شناخت انکولہ کے رہنے والے ماروتی گوند اچاری (40) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ جبکہ زخمی کی شناخت ناگیش گوند اچاری کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں انکولہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔