اقلیتی طلبہ کے لئے ودیا سری اسکیم کے تحت درخواستیں مطلوب
03:58PM Tue 20 Oct, 2015
بھٹکلیس نیوز / 20 اکتوبر، 15
بھٹکل / (نامہ نگار) اقلیتی طلبہ کے لئے مختص ودیا سری اسکیم کے تحت 2015-16 کے لئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اس اسکیم کے تحت وہ طلبہ جنہںا سرکاری یا سرکاری امداد سے چلنے والے اسکولوں میں داخلہ نہیں ملاہو یا میٹرک کے بعد میں کسی کورس میں داخلہ لیا ہو تو انہیں قیام و طعام کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ البتہ طلبہ جس کالج یا اسکول میں تعلیم پار رہے ہوں اس کا فاصلہ ان کے گھر سے کم از کم پانچ کلو میٹر دو ہونا ضروری ہے۔
خواہش مند طلبہ 30/نومبر تک اپےم علاقہ کے اقلیتی بہبود محکمہ کے دفتر میں درخواست دیں۔
درخواست فارم اس ویب سائٹ سے حاصل کرسکتے ہیں ۔www.gokdom.kar.nic.in یا اس نمبر پر رابطہ کس سکتے ہیں ۔08382220336