آئین سازی کے وقت لچکداررویہ کی ضرورت

04:21PM Sun 20 Sep, 2015

بھٹکلیس نیوز / 20 ستمبر، 15 نئی دہلی / (یواین آئی) ہندوستان نے امید ظاہر کی ہے کہ نیپال کے رہنما آئین سازی کے اس اہم مرحلہ میں ذہنی پختگی اور لچکدار موقف اپنائیں گے تاکہ ملک میں پائیدار بنیاد پر قابل قبول آئین سازی ہو سکے۔ نیپال سے واپس آنے پر خارجہ سکریٹری  ایس جئے شنکر نے آج یہاں ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان نیپال میں آئین سازی کی پر زور حمایت کر رہا ہے اور چاہتا ہے کہ آئین سازی کا کام مکمل ہونے پر ملک میں جشن منایا جائے اور لوگوں میں اطمنان کا احساس ہو، نہ کہ تشدد اور مخالفت کا۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ وزی اعظم نریدنر مودی کے خصوصی ایلچی کے طور پر دو دن کے دورے پر نیپال گئے تھے۔ اس دوران انہوں نے نیپال کے صدر رام برن یادو، وزیر اعظم سشیل کوئرالا کے علاوہ کے ہی شرما اولی کے علاوہ دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ آئین کے مسودے کے خلاف گزشتہ ماہ تشدد کے دوران بہت سے عام شہری اور پولس اہلکار مارے گئے تھے۔