کل گلبرگہ میں اقلیتی اسکیمات سے متعلق بیداری پروگرام

01:21PM Fri 13 Jun, 2014

بھٹکلیس نیوز / 13 جون،2014 گلبرگہ.نیو ورلڈ فاؤنڈیشن گلبرگہ کے قیام کے2سال مکمل ہونے کی مسرت میں اقلیتی بہبود سے متعلق مختلف اسکیمات و مراعات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے کل بتاریخ15؍جون بروز اتوار 4بجے شام بمقام شادات فنکشن ہال رنگ روڈ گلبرگہ میں سماجی ، تعلیمی و معاشی بیداری پروگرام منعقد کیا گیا ہے ۔ عالیجناب الحاج قمرالاسلام نگران وزیر گلبرگہ ضلع وزیر بلدی نظم و نسق پبلک انٹر پرائزس وقف و اقلیتی بہبود حکومت کرناٹک صدارت کریں گے اور اقلیتی بہبود اسکیمات سے متعلق کتابچہ کی رسم اجراء انجام دیں گے۔ جبکہ محمد اصغر چلبل صاحب پارٹی ترجمان ضلع کانگریس کمیٹی و صدر حیدرآباد کرناٹک اُردو جرنلسٹس اسوسی ایشن مہمان خصوصی ہوں گے ۔ مختلف عوامی شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیات اور کارپوریٹرس سماجی کارکنان مہمانانِ اعزازی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔ محمد عظمت اللہ صدر نیو ورلڈ فاؤنڈیشن گلبرگہ نے اس اہم اور معلوماتی پروگرام میں عوام الناس خصوصاًطلبہ و نوجوانوں سے کثیر تعداد میں شریک ہونے کی درخواست کی ہے