حادثات کی شرح میں کمی لانے اقدامات

01:41PM Wed 22 Feb, 2017

بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز)وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی نے آج بتایاکہ ریاست میں سالانہ 1.5لاکھ افراد حادثات میں ہلاک ہوتے ہیں ، جبکہ کئی لوگ زخمی اور معذور بن جاتے ہیں ۔ 2020تک اس شرح میں 50 فیصد کمی لانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ روڈ سیفٹی ویک کے تحت چتراکلا پریشد میں منعقدہ تصویری نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد انہوں نے بتایاکہ ہر سال روڈ سیفٹی ویک کے دوران ٹریفک قوانین سے متعلق بیدار ی پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ان کے مطابق ریاست کے تمام ڈویژنوں میں محکمۂ ٹرانسپورٹ کے ڈرائیوروں کیلئے آئی کیمپ کا اہتمام کیا جاتاہے، انہوں نے تصویری نمائش سے متعلق پوسٹر کا اجراء کیا اور انعام یافتہ فنکاروں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر محکمۂ ٹرانسپورٹ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر بی بسوراجو اور چتراکلا پریشد کی سکریٹری کملاکشی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔