جالی کوڈی کی نہر میں گھٹر کا پانی چھوڑے جانے کے خلاف مقامی عوام نے دیا میمورنڈم

03:27PM Tue 19 Mar, 2019

بھٹکل: 19 مارچ،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) جالی کوڈی نہر کے قریب رہنے والے عوام نے جالی پٹن پنچایت صدر کے نام ایک میمورنڈم دیا ہے جس میں جالی کوڈی تالاب سے لگے گھروں سے چھوڑے جانے والے گھٹر کے پانی کو بند کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔ میمورنڈم میں درج تحریر کے مطابق یہاں موجود نہر سے متصل گھروں کے بیت الخلاء سے فضلہ اس نہر میں چھوڑے جانے کی وجہ سے نہر کا پانی آلودہ ہورہا ہے اور استعمال کے قابل نہیں رہ پارہا ہے حلانکہ یہاں کے عوام اس نہر کے پانی کو اپنی روز مرہ کی چیزوں میں استعمال کرتے ہیں۔ میمورنڈم کے آخر میں اس کے خلاف کارروائی کی مانگ کرتے ہوئے یہاں سے گندے پانی کے پائپ کو نکالنے کی کی مانگ کی گئی ہے۔ میمورنڈم کے ساتھ 30/سے زائد مقامی افراد کے دستخط بھی موجود ہیں۔