پارلیمانی انتخابات کے بعد ریاست کے حالات پر غور و خوض کے لیے بنگلور میں مختلف جماعتوں کے ذمہ داران کا اجلاس؛ بھٹکل تنظیم کے ذمہ داران کی بھی شرکت
04:22PM Sat 15 Jun, 2019
بنگلور: 15 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) پارلیمانی انتخابات کے بعد ریاست کے حالات پر غور و خوص کے لیے کرناٹکا مسلم متحدہ محاذ بنگلور کی جانب سے آج صبح شیواجی نگر کے وہائٹ میانر ہسپتال روڈ پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں بھٹکل مجلس اصلاح و تنظیم کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی اور اس تعلق سے تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس کا آغاز آج صبح 10:30 بجے ہوا جس میں ریاست کی معروف دینی جماعتوں ، تنظیموں اور ادارہ جات کے ذمہ داران دانشوارن ملت سیاسی قائدین اور امت مسلمہ کے سابق اعلیٰ افسران اور صحافیوں نے شرکت کی۔
بھٹکل کی مجلس اصلاح و تنظیم سے سابق جنرل سکریٹری جناب الطاف کھروری صاحب، جناب عتیق الرحمان منیری صاحب ، جناب جیلانی شابندری صاحب اور دیگر حضرات نے شرکت کی۔
بھٹکل کی مجلس اصلاح و تنظیم سے سابق جنرل سکریٹری جناب الطاف کھروری صاحب، جناب عتیق الرحمان منیری صاحب ، جناب جیلانی شابندری صاحب اور دیگر حضرات نے شرکت کی۔