تاج محل کے بدلتے رنگ پر سپریم کورٹ کا اظہار تشویش،حکومت کو اقدامات کرنے کی ہدایت
02:22PM Tue 1 May, 2018
نئی دہلی: عدالت عظمی نے منگل کو تاج محل کے بدلتے رنگ کو لے کر تشویش کااظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ تاج محل پہلے پیلے رنگ کا ہوا اور اب بھورے اور ہرے رنگ کا ہوتا جارہا ہے۔ سپریم کورٹ نے مرکز سے کہا کہ وہ ت اج کو ہوئے نقصان کا تخمیہ کرنے کے لئے ہندوستان اور بیرون ممالک کے ماہرین کی مدد لیں اور تاج محل کی خوبصورتی پھر سے بحال کرنے کے لئے اقدامات کریں۔
جسٹس ایم بی لوکر اور دیپک گپتا کی بنچ نے مرکز سے کہا "ہمیں نہیں معلوم کہ آپ کے پاس ماہرین ہیں یا نہیں، لیکن اگر آپ کے پاس ماہرین ہیں تو بھی آپ ان کا استعمال نہیں کرتے۔
عدالت عظمی نے مرکز کو تاج محل کی خوبصورتی کے لئے کسی غیر ملکی ماہرین کی تنظیم سے رائے لینے کی بات کہی۔
ایم سی مہتہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے تاج کی فوٹو سالسٹر جنرل کو دکھائی اور دریافت کیا کہ سرکار کی نمائندگی کون کررہا ہے۔ سالسٹر جنرل نے بتایا کہ تاج کے آرکیولوجیکل سروے کی سہولت ہوچکی ہے، فی الحال عدالت نے آئندہ سماعت کی تاریخ 9 مئی رکھی ہے۔
ماحولیاتی ماہر ایم سی مہتہ نے تاج محل کو آلودگی اور دوسری زہریلی گیسوں سے بچانے کے لئے ایک عرضی دائر کی تھی، اس عرضی میں تاج اور آس پاس کے علاقے میں صاف صفائی کی بات کہی تھی۔