موبائل فون مرمت کی تربیت
01:35PM Thu 2 Feb, 2017
بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز)محکمۂ نوجوانان امور وکھیل کود کی جانب سے لڑکوں اور لڑکیوں کو خود روزگار بنانے کیلئے موبائل فون مرمت کی تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے، جس میں پی یو سی میں کامیاب یا ناکام 18تا35 سال کی عمرکے امیدوار حصہ لے سکتے ہیں اس کیلئے 100 روپے رجسٹریشن فیس مقرر کی گئی ہے۔ یہ کورس 10تا22 فروری 13 دنوں تک کورمنگلاانڈور اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ بیرون اضلاع سے آنے والے امیدواروں کیلئے رہائش کا انتظام رہے گا۔خواہشمند نوجوان درکار دستاویزات کے ساتھ اسسٹنٹ ڈائرکٹر یووا کیندرا ، نرپتنگا روڈ، بنگلور01- سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرس080-22214911/9880839295پر رابطہ کیا جاسکتاہے۔