بھٹکل میں موسلادھار بارش کے ساتھ ہی سڑکیں زیر آب؛ موسی نگر میں تالاب کا منظر
02:46PM Sat 22 Jun, 2019
بھٹکل: 22 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں بارش کا موسم بھلے ہی دیر سے شروع ہوا ہو لیکن یہاں ہر سال کی طرح امسال بھی موسلا دھا ر بارش کے ہوتے ہی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔
جالی پٹن پنچایت حدود میں آنے والےموسی نگر مین روڈ کی بات کی جائے تو یہاں بارش سے پہلے نالیوں کی صفائی نہ ہونے کے سبب پانی اپنا راستہ نہیں بنارہا ہے بلکہ بارش کا پانی سڑک پر جمع ہونے سے سڑک ہی تالاب بنی نظر آرہی ہے۔ان سب کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے آج چند افراد کو نالیوں کی صفائی کے لیے مقرر کیا ہوا ہےجو بارش میں صفائی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ حلانکہ اس سے قبل ضلع انتظامیہ کی طرف سے تمام مقامات پر نالیوں کی صفائی اور دیگر ضروری انتظامات کرنے کی تاکید کی گئی تھی لیکن بھٹکل میں اب بھی بہت سی جگہوں پر پانی نالی سے اترتا نظر نہیں آرہا ہے ۔
ایسے میں عوام اور خصوصی طور پر اسکول جانے والے بچوں کو کافی دشواری پیش آرہی ہے ، یہاں پوری کی پوری سڑک ہی زیر آب آنے سے سواریوں کے راستہ سے پھسل جانے کابھی اندیشہ ہے۔