دوسرے مجرموں کے ساتھ بھی حکومت سنجیدگی دکھائے ورنہ خطرہ میں ہوگی عدلیہ کی شبیہ

05:38AM Fri 31 Jul, 2015

یعقوب کی پھانسی پر ششی تھرور اور دگ وجے سنگھ نے شدید رد عمل کا اظہار کیا نئی دہلی / (آئی این ایس) ممبئی سیریل بم بلاسٹ میں ہندوستانی عدلیہ کے فیصلہ کے بعد آج تختہ دار پر جھولنے والے یعقوب میمن کو پھانسی دئے جانے پر کانگریس کے لیڈران ششی تھرور اور دگ وجے سنگھ نے ٹوئٹر پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ ششی تھرور نے جہاں یعقوب کو پھانسی دئے جانے کو حکومت کی طرف سے حمایت یافتہ قتل اور ظالمانہ اقدام بتایا ہے وہیں دگ وجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے دیگر معاملات کو لے کر حکومت عدلیہ کا وقار خطرے میں ہے۔ کانگریسی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ششی تھرور نے ٹوئٹ کیا ہے کہ یہ جان کر تکلیف ہوئی ہے کہ ہماری حکومت نے ایک انسان کو پھانسی دے دی ہے۔ حکومت کی طرف سے حمایت یافتہ قتل ہمیں قاتلوں کی سطح پر ہی لاکھڑا کردیتا ہے۔ ایک دوسرے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ ہمیں دہشت گردی کا مقابلہ ضرور کرنا چاہئے لیکن ظالمانہ پھانسی سے دنیا میں کہیں بھی دہشت گردانہ حملے نہیں رکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی مخصوص معاملہ کی بات نہیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ طے کرنا عدالت کا کام ہے۔ سوال سزائے موت کے اصول اور اس کی عمل آوری کو لے کر ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ نے یعقوب کی پھانسی کو مثالی تو بتایا لیکن یہ سوال بھی کھڑا کیا کہ اس طرح کا رویہ دوسرے معاملات میں کیوں نہیں اپنایا جاتا؟