مومن اپنی ذمہ داریوں کو اپنے حقوق کے ذریعہ زندگی میں عملاً نافذ کریں؛قمرالاسلام

11:22AM Mon 29 Jul, 2013

مومن اپنی ذمہ داریوں کو اپنے حقوق کے ذریعہ زندگی میں عملاً نافذ کریں؛قمرالاسلام بھٹکلیس نیوز /29جولائ 13 گلبرگہ/ملت میں شعور بیدار کرتے ہوئے جہاں نونہالوں اورنوجوانوں کو آگے آنا ہے وہیں پر اساتذہ اور معلمات کو بھی آج کے اس مسابقتی دوڑ میں پیچھے نہیں رہنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار الحاج قمر الاسلام ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق ، اقلیتی بہبود، بپلک انٹر پرائزس ، وقف وحج ضلع نگران وزیر نے کیا۔ انھوںنے کہا کہ ان مقابلہ جات کے انعقاد کا اہم مقصد یہی  ہے کہ مومن اپنی ذمہ داریوں کو اپنے حقوق کے ذریعہ زندگی میں عملاً نافذ کریں اس کے لیے حضور اکرمﷺ کی سچی غلامی شرط ہے۔ اس لیے قوم کو صحیح رخ پر سوچنے، سمجھنے اور کام کرنے دینی بنیادوں پر سیرت رسول ﷺ کے تناظر میں قوم کی تشکیل وتعمیر ہونی چاہیے اس لیے ہر سال مرکزی سیرت کمیٹی کے تحت قرأت ، نعت اور سیرت کوئز و تحریری مقابلہ جات کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔ انھوںنے کہا کہ ہم اپنے حقوق کا تحفظ حکومت کی سطح پر بھی اقلیتوں کے حقوق کے تحت کرواسکتے ہیں،اس کام کی ذمہ داری مرکزی سیرت کمیٹی کے تحت پروفیسر عبدالحمید اکبر انجام دے رہے ہیں۔ ہم پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی ﷺ کی سیرت پاک اور حضور ﷺ کی تعلیمات کو طلبہ و اساتذہ کے دلوں اور ذہنوں میں جاگزیر کرنے کے لیے ان کی ذہن سازی اور اسلامی کردار سازی کی غرض سے سیرت النبیﷺ کے موضوع پر تحریری، تقریری، سیرت کوئز ،حسن قرأت اور نعت شریف مقابلوں کا انعقاد عمل میں لارہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مذکورہ مقابلوں میں شہر گلبرگہ کے مختلف مدارس اور کالجوں کے طلبہ کے علاوہ ٹیچرس و لیکچررس بھی حصہ لیتے ہیں۔ سیرت کمیٹی نے دینی تعلیم میں دلچسپی اور طلبا میں دین کی تعلیم کے شوق کے فروغ کے لیے انعام توصیفی اسناد عطا کرتے ہیں۔اس موقع پر گلبرگہ کے ممتاز شاعر ڈاکٹر رزاق اثر شاہ آباد کے نعتیہ کلام ”حصحص الحق “ کی رسم اجراءبھی انجام پائی۔صدر مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ الحاج قمر الاسلام ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق ، اقلیتی بہبود، بپلک انٹر پرائزس ، وقف وحج ضلع نگران وزیر نے کے سی ٹی کالج آف فارمیسی قمر الاسلام کالونی گلبرگہ میں جلسہ تقسیمِ انعامات واسناد کے موقع پر انعام یافتگان میں انعام اول کے لئے 5ہزار روپئے رقمی انعام ، انعام دوم کے لئے 3ہزار ، انعام سوم کے لئے 2ہزار اور تر غیبی انعام یافتگان میں ایک ایک ہزار روپئے دیئے گئے۔مختلف مقابلہ جات کے انعام یافتگان میں (1) مقابلہ حسن قراءت میں انعام اول فرقان ماویہ( اقراءنیشنل انگلش میڈیم اسکول گلبرگہ )، انعام دوم محمد حبیب الرحمن ( مدرسہ عثمانیہ خواجہ کالونی گلبرگہ)،انعام سوم نشاط سلطانہ ( گلڈن بڈس انگلش میڈیم اسکول)اور ترغیبی انعام خلیل الرحمن ( شاہین نوبل پی ۔یو کالج گلبرگہ) ۔(2) مقابلہ حسن ِنعت : انعام اول سیدہ ذاکرہ قادری ( غیر درسی )، انعام دوم شاذیہ فاطمہ ( بی بی پری یونیورسٹی کالج )، انعام سوم سید حسین ( غیر درسی)اور تر غیبی انعام نغمہ انجم ( نیشنل ویمن ڈگری کالج )، (3)تحریری مقابلہ (ہائی اسکول): انعام اول محمد فرقان الدین ولد ضمیر الدین ( ہیو من ایچ اردو ہائی اسکول ) ،انعام دوم امین سلطانہ بنت عبد الرحمن ( اقراءنیشنل ہائی اسکول )، انعام سوم احمدی ترنم بنت شیخ مقبول ( بی بی رضا گرلز ہائی اسکول ) اور تر غیبی انعام امة العائشہ بیت عبد الخالق ( ہیومن ایچ اردو ہائی اسکول )، (4)تحریر ی مقابلہ ( پی۔ یو ۔سی تا ڈگری کالج): انعام اول طوبیٰ فاطمہ بنت عبد القادر ( کے بی این انجینئرنگ کالج) ، انعام دوم عرفہ عنم بنت عبد الامین (ہومیوپیتھک میڈیکل کالج ) ، انعام سوم قدسیہ بیگم بنت محمد اسماعیل ( الشارع پی ۔یو کالج آف سائنس مجگوری گلبرگہ)اور تر غیبی انعام ثناءفاطمہ بنت افضل امین الدین ( پی ڈی اے انجینئرنگ کالج) ، (5) تقریری مقابلہ : انعام اول محمد اکرم ( غیر درسی) ، انعام دوم سید یوسف پاشاہ (دارالعلوم دینیہ بارگاہِ بندہ نواز علیہ الرحمہ گلبرگہ)، انعام سوم سمیہ مہوش ( فاران پی یو کالج ) اور تر غیبی انعام سید حسین ( غیر درسی)،(6) کوئز مقابلہ (مابین طلبہ): انعام اول ٹائنی پرلس انگلش میڈیم اسکول (اول محمد ابو بکر، انیس الدین ، عزیز الدین )،انعام دوم دارا لعلوم رضائے مصطفی ( عبد الحفیظ ، سید مجیب اشرف ، محمد افضل شیخ ) ،انعام سوم خواجہ ہائی اسکول ( محمد عمر فاروق ، محمد طاہر علی ، محمد زبیر چودھری ) اور تر غیبی انعام جواہر ہند اردو ہائی اسکول ( شمیم کوثر ، عائشہ فرحین، امیہ خانم ) ،(7) کوئز مقابلہ (مابین اساتذہ): پیر بنگالی اردو ہائی اسکول ( عائشہ جبین ، سلمہ بیگم ، ریشمہ بیگم) انعام دوم کے سی ٹی بی ایڈ کالج ( جویریہ ، سمیہ، اسمائ)انعام سوم فاطمہ اردو ہائی اسکول ( سمیہ ثمرین ، ثمینہ ثمرین، کہکشاں خانم ) ، تر غیبی انعام تاج اردو ہائی اسکول ( شکیلہ بیگم ، عائشہ صدیقہ، رضیہ سلطانہ ) کوانعامی رقم اور توصیفی اسناد عطا کیے گئے۔    اس جلسہ تقسیم انعامات و اسنادات اور رسم اجراءمیں پروفیسر عبدالحمید اکبر صدر شعبہ اُردو و فارسی گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ، ڈاکٹر وہاب عندلیب، عبدالحلیم اطہرسہروردی، محمدیونس علی پرنسپل کے سی ٹی کالج آف فارمیسی ، محمد عبدالمجید افسر نے بھی اظہار خیال کیا۔ جناب محمد یوسف سیکریٹری حضرت شیخ منہاج الدین کلے رواں چاریٹیبل ٹرسٹ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت فرمائی۔ ڈاکٹر ماجد داغی کنوینر کے شکریہ پر جلسہ اختتام پذیر ہوا۔ Serat Committee Jalsa Book Rel