خزانہ بل کو ملی صدرجمہوریہ کی منظوری
01:53PM Sun 2 Apr, 2017
نئی دہلی (بھٹکلیس نیوز)صدر پرنب مکھرجی نے فنانس بل 2017کو منظوری فراہم کر دی ہے۔اس کے ساتھ ہی خزانہ بل کی فراہمی آج سے لاگوہوگئی۔اب 2لاکھ سے زیادہ نقد لین دین پر روک اور ٹیکس ریٹرن دائر کرنے کے لئے آدھارکارڈ لازمی ہوگا۔انکم ٹیکس سیکرٹری ہنس مکھ ادھیا نے کہاکہ صدر نے آسام کے سرکاری سفر کے لئے نکلنے سے پہلے خزانہ بل کی کاپی کواپنی منظوری فراہم کردی۔ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ سالانہ بجٹ اور ٹیکس دونوں مالی سال کے پہلے دن مؤثر ہونے جا رہے ہیں۔