سوشیل میڈیا پر کورونا کی رپورٹ سے متعلق عوام کی تشویش پر مجلس اصلاح و تنظیم کا وضاحتی بیان
04:42PM Tue 12 May, 2020
بھٹکل: 12 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں چار دنوں میں 28 کورونا کے معاملات سامنے آنے کے بعد سوشیل میڈیا پر ٹیسٹ کٹ اور کورونا کی رپورٹ کو لے کر کافی سوالات اٹھ رہے تھے اور اس سلسلہ میں بے اطمنانی کا اظہار کیا گیا تھا۔ اس تعلق سے مجلس اصلاح و تنظیم نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس کو مفاد عامہ کے خاطر یہاں ہو بہو پیش کیا جارہا ہے۔
کروناوائرس covid -19 ٹیسٹ کے سلسلے میں مختلف واٹساپ گروپوں میں مقامی سرکاری انتظامیہ کے بارے میں ٹیسٹنگ کے بعد رپورٹ فراہم نہ کرنے کے بات کہی جا رہی ہے آپ کی معلومات کے لئے عرض ہے کہ ٹیسٹ کروانے والے کو اپنی ٹیسٹ کی رپورٹ طلب کرنا اس کا حق ہے
اس کے لیے ایک لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے
1) ہر شخص جس نے اپنا ٹیسٹ کروایا ہو اپنی رپورٹ تعلقہ اسپتال انتظامیہ یا متعلقہ ڈاکٹر سے طلب کرسکتا ہے چاہے اس کی رپورٹ نیگیٹو ہو یا پوزیٹیو
2) جو اشخاص تنظیم کے زیر انتظام کورنٹائن میں ہیں اور ان کے سیمپل جانچ کے لیے روانہ کیے گئے ہوں وہ اپنی ٹیسٹ کی رپورٹ تنظیم میڈیکل کمیٹی کے کنوینر جناب یونس رکن الدین سے حاصل کر سکتے ہیں
3) اس کے علاوہ دیگر افراد جنہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا ہے اپنی ٹیسٹ کی رپورٹ تعلقہ ہیلتھ افسر THO یا ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ذمہ داران سے حاصل کر سکتے ہیں
نوٹ: جو بھی رپورٹ حاصل کرنا چاہے تو مذکورہ بالا تین ذرائع سے ہی حاصل کرسکے گا
جس کی رپورٹ ہوگی وہ صرف اسی کے یا اس کے سرپرست کے حوالے کی جائے گی.
جنرل سکریٹری
مجلس اصلاح وتنظيم بھٹکل