کانگریس کی اقلیتی شعبہ کے طرف سے چکن گنیا اور ڈینگوکے کیمپ کا انعقاد

03:18PM Mon 26 Sep, 2016

لکشمی نگر میں چکن گنیا اور ڈینگو کی روک تھام کےلئے دوا پلائی گئی نئی دہلی 25 ستمبر(راست): دہلی میں ڈینگو اور چکن گنیا مہاماری کا شکل اختیار کرچکا ہے۔دہلی کے ہر گھر میں کئی کئی افراد اسکی زد میں ہیں گھر کے جو لوگ ابھی محفوظ ہیں ان میں بھی یہ بیماری پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ اقتدار میں بیٹھی حکومت اس معاملے پر صرف سیاست کررہی ہیں پھر چاہے وہ عام آدمی پارٹی کی دہلی حکومت ہو یا بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایم سی ڈی کی حکومت ۔کوئی بھی اپنی ذمہ داری نبھانے کو بالکل تیار نہیں ہے۔ بس ایک دوسرے پر الزام تراشی ہورہی ہے۔دونوں حکومت اس معاملے پر پوری طرح ناکام رہی ہیں۔یہ بیماری مستقل پھیلتی جارہی ہے۔اب لوگو ں نے یا این جی اونے اس طرف قد م اٹھایاہے تاکہ لوگوں میں بیداری پیدا کی جاسکے اور کچھ جگہوں پر کیمپ لگا کر ڈینگو اور چکن گنیا کی دوا بھی لوگوں کو پلائی جارہی ہے تاکہ لوگ محفوظ ہوسکے ۔ اسی کڑی میں آج لکشمی نگر کے رمیش پارک کے گلی نمبر 12 میں ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تقریباً تین ہزار لوگوں کو چکن گنیا اور ڈینگو کی دوا پلائی گئی اور انکا میڈیکل چیک اپ بھی کیا گیا ۔یہ میڈیکل کیمپ ڈاکٹر ضیاءاور ڈاکٹر شاہین کی نگرانی میں لگایا گیا تھا۔ ا س کیمپ کا انعقاد لکشمی نگراسمبلی حلقہ کانگریس پارٹی کے اقلیتی شعبہ کے جانب سے کیا گیا ۔ اس موقع پر لکشمی نگر کانگریس کے اقلیتی شعبہ کی صدر جناب اسد علی اورنائب صدر جناب محمد شفیع موجود تھے۔اس موقع پر اقلیتی شعبے کے صدر جناب اسد علی نے کہا کے جو کام دہلی حکومت اور دہلی نگرنگم کو کرنا چاہیئے وہ نہیں کر رہی ہیں۔وہ اس میں پوری طرح ناکام رہی ہے اسلئے ہم نے لکشمی نگراسمبلی حلقہ (اقلیتی شعبے) کے ذریعہ اس کام کی پہل کی ہے اور اس طرح کے کیمپ دہلی کے مختلف جگہوں میں لگائینگے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت دہلی میں تھی تب دہلی کی اتنی بری حالت کبھی نہیں ہوئی لیکن جب سے ہم اقتدار سے باہر ہیں تب سے دہلی کا برا حال ہوچکا ہے۔ دہلی کی عوام پریشان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہ بیماری پوری طرح ختم نہیں ہو جاتی تب تک ہماری یہ مہم جاری رہیگی۔اس موقع پر نائب صدر محمد شفیع نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کے لئے پرعزم ہیں۔انکی فلاح کےلئے ہمیشہ کام کرتے رہینگے۔اس موقع پر دہلی پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبے کے صدر جناب علی مہندی اور ضلع صدر جناب سنیل وہرا،جناب شہزاد علی (اَ ل انڈیا راہل گاندی برگیڈ کانگریس )،جناب شمیم خان(آئی ٹی میڈیا سیل )،محمد الیاس ،جناب ہمت سنگھ، جناب منوج جین،جناب زاہد علی،جناب آنند جیسوال،جناب دانش کے علاوہ مقامی لوگ اوراقلیتی شعبہ کے ممبران موجود تھے۔