شراوتی ٹول گیٹ ٹول فیس سے پاک قرار
04:00PM Sun 1 Mar, 2015
بھٹکلیس نیوز/یکم مارچ ،15
ہوناور(نامہ نگار)مرکزی وزیر برائے سر فیس ٹرانسپورٹ نتن گڈگری نے شراوتی پل کے ٹول گیٹ کو 28/فروری کی رات 12/بجے سے ٹول سے آزاد قرار دیا ہے ،مرکزی وزارت سر فیس ٹرانسپورٹ کی جانب سے کاروار کے قومی شاہراہ ڈویژن کے ایگزیکیٹیو انجینئر اور ہوناور کے سب انسپکتر آف پولیس کو جاری نوٹفکیشن کے تحت شراوتی ٹول گیٹ کو ٹول فیس سے آزاد قرار دیا گیا ہے اس طرح گزشتہ 18سال سے اس پل پر موٹر گاڑیوں کے لئے جاری ٹول فیس وصولی بند ہو گی ، اس سلسلہ میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سب انسپکٹر منجو ناتھ گوڈا نے کہا کہ چورخی قومی شاہراہ کے تعمیر ی کام کا کنٹراکٹ حاصل کرنے والی آئی آر بی کمپنی نے کام شروع کردیا ہے اوراس کمپنی نے ٹول گیٹ حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے اسلئے مرکزی وزارت سر فیس ٹرانسپورٹ نے یہ احکامات جاری کئے ہیں ، انہوں نے بتایا کہ 1971میں 1٫2کروڑ کی لاگت سے شراوتی پل تعمیر کر کے 16/لاکھ روپئے زمین معاوضہ دیا گیا تھا اور 11/اگست 1997 سے یہاں موٹر گاڑیوں سے ٹول فیس وصول کی جارہی تھی ۔
ع،ح،خ