پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا : جنگ چھڑی تو میرے اور نریندر مودی کے ہاتھ میں نہیں رہے گا کنٹرول
12:43PM Wed 27 Feb, 2019
Share:
ہندوستان اور پاکستان میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نہیں چاہتا کہ دہشت گردی کیلئے اس کی سرزمین کا استعمال ہو ۔ عمران خان نے کہا کہ میں ہندوستان سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم لوگ عقل اور بھروسہ سے کام لیں ۔
پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ پہلی ورلڈ وار چھ سال تک چلی ۔ دوسرے میں ہٹلر روس کو جیتنا چاہتا تھا ، لیکن ایسا نہیں ہوسکا ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ افغانستان میں 17 سال پھنسا رہا ۔
عمران خان نے کہا کہ جنگ چھڑنے کے بعد یہ میرے یا نریندر مودی کے کنٹرول میں نہیں رہ جائے گا ۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نے نریندر مودی کو دعوت دی کہ وہ آئیں اور پلوامہ سے وابستہ مسئلہ پر بیٹھ کر حل نکالیں ۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ پلوامہ میں جو کچھ ہوا ہے ، اس کے بعد ہندوستان جس درد سے گزر رہا ہے وہ مجھے معلوم ہے ۔ گزشتہ 10 سالوں میں کئی اسپتالوں میں گیا ہوں ، بم دھماکوں کے متاثرین کو دیکھا ہے ، مجھے معلوم ہے کہ مرنے والوں کے کنبوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے ۔