ایمان والوں کو چاہئے کہ دینی تعلیم پر زور دیں۔ مولانا مختار

02:33PM Tue 9 May, 2017

جوگن ہلی۔(بھٹکلیس نیوز)مدرسہ تعلیم الاسلام اور مدرسہ مدینۃ العلوم کے60بچوں کا جلسۂ تکمیل ناظرہ قرآن مجید منعقدا۔ جلسہ سے مولانا مختار احمدصاحب نائب متہمم دارالعلوم حسینیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمان والے کو چاہئے، کھانے پینے کی ضرورت سے زیادہ علم دین کو سیکھنا ضروری ہے۔جتناکھانا پینا ضروری ہے اس سے کہیں زیادہ قرآن مجید کی تعلیم ضروری ہے۔ ایمان والوں کے چاہئے کہ دینی تعلیم پر زور دیں ۔ مولانا محمد مصعب صاحب قاسمی بانی ومہتمم دارالعلوم عثمانیہ نائکنا ہٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تکمیل قرآن پرسند جو دی جاتی ہے اس کا مطلب روزانہ قرآن مجید کو تلاوت کرتے رہنے کی تاکید ہے ،اگر تلاوت کرنا چھوڑدیں گے تو حافظ قرآن بھی قرآن مجید کو بھول جاتا ہے تو دیکھ کر پڑھنے والے کی حالت اس سے بری ہوگی۔ اس لئے ہمیں چاہئے کہ روزانہ قرآن مجید کی تلاوت کو ہمارے زندگی کا مقصد بنالیں۔اساتذہ اور والدین سے کہا کہ اچھا ذہین رکھنے والے بچوں کومدارس میں بھیج کر حافظ وعالم بنانے کی کوشش کریں۔مولانانے قرآن مجید تکمیل کرنے والے طلباء کا قرآن سن کر بہت سراہا اوراساتذہ مولانا الیاس معدنی اور مولانا مبارک ابراری و منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔جلسہ کی تین نشستیں ہوئیں پہلی نشست کی صدارت مولانا بشیر احمد صاحب رشادی مہتمم مدرسہ فیض العلوم سرا نے سنبھالی جبکہ دوسری اور تیسری نشست کی صدارت مولانا بشیر احمد صاحب مہتمم دارالعلوم حسینیہ ہندو پورنے کی۔مولاناسید نظام الدین صاحب نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔اشرف العلماء ٹرسٹ کی جانب سے مہمانوں کو شایہ ورومال پوشی کی گئی اورناظرہ قرآن مجید کو تکمیل کرنے والے طلبا ء کو بھی انعامات منتظمین کی جانب سے سرٹی فکیٹ مہمانوں کے ہاتھوں تقسیم کئے گئے۔ ہر یور ،چتردرگہ،سرا، رام نگرم، ہندوپور ودیگر علاقوں سے کثیر تعداد میں علماء کرام اور سامعین حاضر رہے۔جلسہ کا آغاز حافظ وقاری محمدصادق کی قرأت سے ہوا ۔قاری شہباز خان نے نعت کا نذرانہ پیش کیا۔ہندوپور سے آئے ہوئے مہمان قاری عبدالحق صاحب کی دعاء سے اجلاس اختتام کو پہنچا۔