صرف کانگریس ہی تمام طبقات کے لوگوں کو سماجی انصاف فراہم کراسکتی ہے : اُوما شری
03:51PM Thu 3 Aug, 2017
کولار ( بھٹکلیس نیوز):۔ وزیر برائے خواتین اور اطفال بہبود اور کنٹرا وکلچرل شریمتی اُوما شری نے کہا کہ صرف کانگریس ہی تمام طبقات کے لوگوں کو سماجی انصاف فراہم کراسکتی ہے ۔انہوں نے مالور تعلقہ سطح کے پارٹی کا رکن کا اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ سدارامیا حکومت کے کارناموں اور مرکزی حکومت کی ناکامی کو لوگوں کے سامنے رکھا گیا تو ریاست میں دوبارہ کانگریس کی حکومت بن سکتی ہے۔حکومت کسی بھی مذہب یادھرم میں پھوٹ ڈالنانہیں چاہتی ۔حال ہی میں لنگایت طبقہ کے چند عوامی نمائندوں اور مذہبی رہنماؤں کے ایک وفد نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرکے لنگایت طبقہ کو آزادانہ دھرم کا درجہ دینے کی مانگ کی تھی۔یہ معاملہ متنازعہ اور پیچیدہ ہونے پر وزیر اعلیٰ نے جلد بازی سے کام نہیں لیا اور اس کے لئے لنگایت کے عوامی نمائندوں اور مذہبی رہنماؤں سے تبادلہ خیال کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ بی جے پی نے اسی معاملہ کولیکر وزیر اعلیٰ پر مذہب کے نام پر لوگوں میں پھوٹ ڈالنے اور نفرت کا بیج بونے کا الزا م لگایا ہے اس معاملہ میں حکومت کوئی فیصلہ نہیں لے گی اگر نوے فیصد لنگایت کے لوگوں نے الگ آزادانہ مذہب کی مانگ کرنے پر ہی اس پر غور کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے الگ صوبائی پرچم کے معاملہ کولیکر کوئی تنازعہ کھڑا کرنا نہیں چاہتی۔اس کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے اور اس کمیٹی کی سفارشوں پر حکومت ضروری اقدام کرے گی ۔کانگریس حکومت ان دونو ں چیزوں کو لیکر کوئی سیاسی فائدہ اٹھانا نہیں چاہتی۔ ضلع اور تعلقہ جات کے علاوہ بلاک اور بوتھ سطح پر کارکن کو تربیت دی جارہی ہے پارٹی کارکن سدارامیا حکومت سے جاری کردہ اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں جانکاری اور دیگر معلومات فراہم کرائیں گے ۔دوسری طرف مرکزی حکومت کی مخالف پالیسوں ۔رشوت خوری مہنگائی ، بے روزگاری ، نوٹ بندی ، وزیر اعظم نریندرمودی کے غیر ممالک کے دورے، دہشت گردی اور اہم معاملات کو عوام کے سامنے لایا جائے گا۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی ہر ترقی معاملات میں ٹانگ اڑا رہی ہے او رمخالفت کررہی ہے ۔ہر ترقی کام میں رشوت اور بدعنوانیوں کا الزام لگا رہی ہے۔بی جے پی حکومت سے زیادہ رشوت خور تھی۔ اس کے تین وزرائے اعلیٰ بدلے گئے اور ایک سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا کو جیل جانا پڑا تھا۔