وی ٹی یو کالج فیسٹیول میں انجمن کے طلبہ کو کوئز مقابلوں میں دوسرا مقام

03:52PM Mon 20 Mar, 2017

بھٹکلیس نیوز / 20 مارچ، 17 بھٹکل / (نامہ نگار) گزشتہ روز وی ٹی یو کے انٹر کالج یوتھ فیسٹیول میں منعقد کوئز مقابلوں میں انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ کے طلبہ پر مشتمل ٹیم نے دوسرا مقام حاصل کیاہے۔ "یوا کلانجلی-2016-17" نام کے اس مقابلہ میں کل 117/ٹیمیں شامل تھیں جس میں سے بازی مارتے ہوئے انجمن کی اس ٹیم نے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ اس ٹیم میں بال چندرا جوگی، عبدالمحصی اور احمد حسین نہیل موجود تھے۔ ان کی اس کامیابی پر انجمن کی انتظامیہ اور پرنسپال نے مبارکباد پیش کی ہے۔