اسارکیری کی باگریتی نائک کی پولٹیکل سائنس میں پی ایچ ڈی

03:31PM Sat 29 Jun, 2013

اسارکیری کی باگریتی نائک کی پولٹیکل سائنس  میں پی ایچ ڈی بھٹکلیس نیوز / 29 جون، 13 بھٹکل / یہاں اسارکیری  میں رہنے والی باگریتی نائک نے کرناٹکا یونیورسٹی سے ڈاکٹر آف فلاسفی (پی ایچ ڈی) کی ڈگری حاصل کی ہے ۔ اطلاع کے مطابق انہوں نے پولٹیکل سائنس میں انکے استاد ایم جے خان کی نگرانی میں اپنے مقالہ کو پورا کیا ۔ ان کے مقالہ کا مضمون 'رول آف دی کمیونسٹ پولٹیکل پارٹی ان انڈین فیڈرل سسٹم' تھا ۔ تفصیلات کے مطابق یہ 2003/سے 2009/ تک  سرکاری پی یو کالج میں ایک پرائیوٹ ٹیچر کی حیثیت سے کام کر رہی تھی اور 2009/ سے انہوں نے سرکاری درجہ کی ٹیچر کی حیثیت سے خدمات انجام دینا شروع کیا ۔ bhagirati